کیرل کی ایک عدالت کے احاطہ میں بم دھماکہ ، ایک بزرگ زخمی

تھیرو اننت پورم:کیرل کے شہر کولم کی ایک ڈسٹرکٹ عدالت کے احاطے میں کھڑی گاڑی میں نصب ایک دیسی بم کے بپھٹنے سے ایک 61سالہ بزرگ شخص زخمی ہو گیا۔زخمی بزرگ کی شناخت سابو کے طو پر ہوئی ہے۔وہ کندرا کا رہائشی ہے اور جس وقت دھماکہ ہوا تو وہ اسی گاڑی کے قریب کھڑا تھا جس میں دھماکہ ہوا۔
وہ گاڑی ریاستی لیبر ڈپارٹمنٹ کی بتائی جاتی ہے۔ابتدائی تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ یہ دھماکہ اسٹیل بم سے کیا گیا۔سابو کے آنکھ اور ناک زخمی ہیں۔اس بزرگ کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔دھماکہ کے فوری بعد بم ناکارہ کرنے والا دستہ اور دیگر فارنسک اہلکار جا ئئے واردات پہنچ گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala man injured in bomb blast in court complex in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply