داعش میں شمولیت کے لیے بیرون ملک جانے والا نوجوان منگلور ہوائی اڈے پر گرفتار

بنگلور:کرناٹک میں امیگریشن حکام نے مینگلور بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مشتبہ دہشت گرد مناف رحمن کو گرفتار کیا ہے۔ جس کے بارے پولیس نے بتایا کہ کیرالہ کا ر ہائشی مناف گزشتہ پانچ سال سے اپنی بیوی اور پانچ بچوں کے ساتھ منگلو ر میں اولڈ کینٹ روڈ پر واقع کینٹ اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔وہ کرناٹک اور کیرل میں چینی کے برتنوں کا کاروبار کرتا تھا۔
اتوار کو وہ ہوائی اڈے پر مشتبہ انداز میں گھوم رہا تھا ۔ اس نے پوچھ گچھ میں اس نے انکشاف کیا کہ وہ دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے بیرون ملک جا رہا تھا۔ وہ شارجہ جانے والی 9 ڈبلیو504پرواز پکڑنے ہی والا تھا کہ پولس نے اسے دبوچ لیا۔دوران تفتیش اس نے بتایا کہ وہ اپنی سالی سے ملنے شارجہ جا رہا تھا۔
لیکن سختی کیے جانے پر اس نے بتایا کہ اسے فاجیدا وداگیرے نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام میں شمولیت کی دعوت دی تھی اور وہ اس سے ملاقات کرنے ٹوکیو جا رہا تھا۔اسے گرفتاری کے بعد این آئی اے کے ایک افسر امیش رائے کے حوالے کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala man arrested at mangalore airport for planning to join isis in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply