کیرل میں آئی اے ایس افسران نے اجتماعی رخصت لینے کا فیصلہ واپس لے لیا

ترواننت پورم:کیرل کے آئی اے ایس افسروںنے کیرالہ میں ویجی لینس اور انسداد بدعنوانی بیورو (وی اے سی بی)کے ڈائریکٹر جیکب تھامس کے اپنے عہدے کے غلط استعمال کے خلاف احتجاج میں اجتماعی رخصت اتفاقیہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ احتجاجی رخصت لینے کا فیصلہ ریاستی وزیر اعلیٰ پینا رائے وجئین کی جانب سے آئی اے ایس افسروں کے اس فیصلہ کو غیر واجب قرار دینے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ آئی اے ایس افسران کا اجتماعی رخصت اتفاقیہ پر جانا حق بجانب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو آئی اے ایس افسران کی یونین کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام سینئر آئی اے ایس افسر ان احتجاج کے طور پر پیر کو اجتماعی چھٹی پر رہیں گے۔ یہ افسران پیر کو وزیر اعلی سے ملیں گے اور انہیں وی اے سی بی کے ڈائریکٹر کے من مانے اور آمرانہ رویہ سے بھی آگاہ کریں گے۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وی اے سی بی ڈائریکٹر نے ملازمتوں کے معاملے میں اقربا پروری برتنے کے ایک کیس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری پال انتھونی کو جان بوجھ کر تیسرا ملزم بنایا ہے۔
اس معاملے میں وزیر صنعت ای پی جی راجن پر سنگین الزام لگے ہیں اور ان الزامات کی وجہ سے انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا ہے۔ آئی اے ایس یونین کا یہ بھی الزام ہے کہ وی اے سی بی، صحت سکریٹری راجیو سدانندن اور ایک دوسرے افسر پی ایچ کورین کے خلاف بھی بدعنوانی کے دیگر معاملات میں ثبوت اکٹھا کررہا ہے۔ وی اے سی بی ڈائریکٹر کے اس من مانے رویہ کی مخالفت میں تقریبا 50 فیصد آئی اے ایس افسران نے وزیر اعلی کو رخصت کی درخاستیں بھیج دی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala ias officers call off mass leave protest in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply