کیرل سیلاب: حالات اور بد تر، ہلاک شدگان کی تعداد 80،کوچی ہوائی اڈے پر جہاز پانی میں ڈوب گئے

کوچی:کیرل میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز مزید25افراد ہلاک ہو گئے جس سے ریاست میں بارش سے متعلقہ حاثات میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 79سے زائدہو گئی۔

وزیر اعلیٰ پنیاری وجئین کے مطابق چونکہ مزید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے صورت حال کے اور بھی بدتر ہو نے کے خدشہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کو ریاست کے مختلف ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔

پانی سے تمام دریا اس قدر لبریز ہو گے ہیں کہ کیرل کی تاریخ میں پہلی بار39میں سے35ڈیم کھول دیے گئے۔کوچی انٹرنیشنل ایر پورٹ میں سیلاب کا پانی داخل ہوجانے کے باعث ہفتہ کو دوپہر2بجے تک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ہوائی اڈے پر کھڑے تمام طیارے سلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔رن وے بھی بدھ سے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

ریاست کے تمام 14اضلاع میں ریڈ الرٹ اجری کر دیا گیا ہے اور فوج نے پورے کیرل میں راحت کاری اور بچاؤ کی اپنی کارروائی تیزی سے شروع کر دی۔

فوج نے ایک35فٹ لمبا پل بنا کر مالم پوزہ ضلع کے ولیاکاڈو گاؤں سے بچوں اور بوڑھوں سمیت100سے زائد افراد کو بچایا۔ سیلاب ریلیف کاموں کے لیے ایک انجینیر ٹاسک فورس بھی پنے سے کیرل پرواز کر گئی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala floodsdeath toll rises to 80 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply