یو اے ای نے کیرل سیلاب زدگان ریلیف فنڈ میں700کروڑ روپے دینے کی تردید کی

نئی دہلی:کیرل سیلاب زدگان کے ریلیف فنڈ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جا نب سے 700کروڑ روپے کی پیش کش کے حوالے سے پھیلی خبروں کی تردید کرتے ہوئے یو اے ای کے سفیر متعین ہندوستان احمد البنانے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے مالی امداد کے تحت کسی کوئی رقم دینے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

البننا نے کہا کہ سیلاب اور اس کے بعد کی صورت حال میں کتنی راحت کی ضرورت ہے ابھی اس کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔مالی مدد کے طور پر کسی رقم کا حتمی طور پر ابھی اعلان نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ابھی نقصانات اور درکار رقم کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

اور700کروڑ روپے کی ر قم حتمی نہیں ہے۔ واضح ہو کہ کیرل کے وزیر اعلیٰ پینا رائی وجیئن نے کہا تھا کہ یو اے ای کے شہزادہ شیخ محمد بن زاید آل نیہان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونی گفتگو میں 700کروڑ روپے بطور امداد دینے کی بات کہی تھی۔

بعد ازاں ہندوستانی وزارت خارجہ نے ایسی کوئی مدد لینے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ کسی بھی قدرتی آفت میں کسی دوسرے ملک سے مدد نہیں لی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala floods uae denies rs 700 crore aid says nothing announced yet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply