کیرل سیلاب: وزیر اعظم نے ریاستی حکومت کو500کروڑ اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرل میں سیلاب کی تباہکاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ریاست کو فوری طور پر500کروڑروپے کی مالی مدد دینے کااعلان کیا ہے۔کوچی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ۔

وزیر اعظم نے سیلاب کے باعث ہوئے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنا ہماری اولیں ترجیح ہے۔فضائی معائنہ کے دوران وزیر اعطم کے ہمراہ ریاست کے گورنر پی سداشیوم، وزیر اعلیٰ پنارائی وجئین ، مرکزی وزیر مملکت سیاحت کے جے الفانسو اور دیگر افسران تھے۔

دریں اثنا وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے تمام ہلاک شدگان کے لواحقین کو دو لاکھ روپے کی امداد اور شدید زخمیوں کو50-50ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے500کروڑ روپے کی جس امداد کا اعلان کیا ہے وہ 12اگست کو وزارت داخلہ کی جانب سے 100کروڑ روپے کی امداد سے الگ ہے۔ہفتہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید 23سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی۔جبکہ 15لاشیں سیلاب کے پانی میں تیرتی پائی گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala floods narendra modi announces rs 500 crore relief package in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply