کیرل میں بارش اور سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 37ہو گئی

کوچی:گذشتہ چند روز سے تسلسل سے ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ہفتہ کے روز اس وقت تھوڑی راحت ملی جب بارش رک گئی لیکن حکومت پوری طرح چوکنا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے نیز بارش ،سیلاب اور بارش سے وابستہ دیگر حادثات میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 37ہو گئی۔وزیر اعلیٰ پینا رائے ویجئین نے ایدوکی اور ویاناد کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ کیرل میں سیلاب اور بارشوں نے غیر معمولی تباہی مچائی ہے اور اس قدتی آفت سے ناقابل بیان پریشانیاں اور نقصانات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کاہ کہ جو اپنے گھر و زمین سے محروم ہو گئے ہیں انہیں دس لاکھ روپے اور جو ہلاک ہو گئے ہیں ان کے لواحقین کو4لاکھ روپے دیے جائیں گے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں13اگست تک ہوتی رہیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala floods death toll reaches 3374 met dept warns heavy rains till aug 13 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment