کیرل سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ ایم آئی شاہنواز انتقال کر گئے

کوچین: کیرل کے ویاناڈ سے لوک سبھا رکن اور کیرل کانگریس کمیٹی کے بنائے گئے تین ورکنگ صدور میں سے ایک ایم آئی شاہنواز کا جگر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعدبدھ کو علی الصباح چنئی میں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا وہ 67سال کے تھے۔

چنئی کے ڈاکٹر ریلا میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کے ،جہاں کانگریس ممبر پارلیمنٹ بغرض علاج یکم نومبر سے داخل تھے، ایک اہلکار کے مطابق انہوں نے رات ڈیڑھ بجے آخری سانس لی۔2نومبر کو ان کے جگر کی پیوند کاری کی گئی تھی جس کے بعد انفیکشن ہوجانے سے ان کی حالت اور غیر ہو گئی۔

وہ کئی روز تک اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں رہے۔وہ1983سے انڈین نیشنل کانگریس کے رکن تھے۔اور2009میں ویاناڈ سے کانگریس کے ٹکٹ پر جیت کر لوک سبھا پہنچے تھے۔

وہ 2014میں بھی 16ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔وہ کیرل اسٹوڈنٹس یونین کے سرگرم کارکن کے طور پر ابھرے اور باقاعدہ سیاست میں داخل ہوکر یوتھ کانگریس اور سیوا دل کے کارکن و تنظیمی عہدیدار کے طور پر پارٹی کی خدمات انجام دیتے رہے۔

وہ سینیئر کانگریس لیڈر کے کروناکرن کے خلاف بغاوت کر کے ایک تیسرا گروپ تشکیل دینے والے تین لیڈروں میں سے ایک تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kerala congress mp mi shanavas passes away at 67 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment