ہریانہ کے گوڑ گاوں میں کینیائی خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی، تین گرفتار

گوڑ گاؤں (ہریانہ) : یہاں بدھ کے روز ایک30سالہ کینیائی خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے اغوا کر کے 5افراد نے اس سے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔پولس کے مطابق یہ خاتون ایک پارٹی کے بعد ایم جی روڈ کے برسٹل چوک پر کیب کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک سفید اسکارپیو میں تین افراد پہنچے اور اسے جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقہ میں اس کی رہائش گاہ تک چھوڑنے کی پیش کش کی۔وہ جیسے ہی کار میں بیٹھی ملزموں نے اس سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔

انہوں نے اسے یرغمال بنایا اور گولڈ کورٹ ایکسٹنشن میںایک عارضی ٹھکانے پر لے گئے۔اس دوران انہوں نے اپنے مزید دو دوستوں کو بھی بلا لیاتھا جو پہلے ہی سے وہاں پہنچ چکے تھے۔

متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان پانچوں نے نہ صرف اس سے اجتماعی جنسی زیادتی کی بلکہ دھمکی ی کہ اگر کسی سے اس نے اس واردات کا تذکرہ بھی کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اور وہ پانچوں گوڑ گاو¿ں کے اس دور افتادہ اور سنسان علاقہ میں تنہا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولس کے مطابق چونکہ اس خاتون نے کار کا نمبر نوٹ کر لیا تھا اس لیے ملزموں تک پہنچنا آسان ہو گیا۔ پولس نے فوراً ہی تین افراد کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت سندر، موہت ور پروین کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kenyan woman gangraped by 5 in gurgaon after being offered lift in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply