کیجری وال دہلی کارپوریشن انتخابات بیلٹ پیپرسے کرانے کے حق میں

نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے تینوں کارپوریشنوں کے اپریل میں ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کے بجائے بیلٹ پیپر سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے دہلی کے چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اس کےلئے ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھیں اور آج شام تک سبھی ضروری خانہ پری مکمل کریں۔
ریاستی الیکشن کمیشن تینوں کارپوریشنوں کےلئے آج شام ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان کرسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اترپردیش اسمبلی کے حال میں ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کو شاندار اکثریت ملی۔ریاست کی سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کا الزام لگایا ہے۔کانگریس اور کچھ دیگر پارٹیوں نے بھی اس کے بعد ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپروں کے ذریعہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal wants mcd polls held on paper ballots in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply