گجرات میں کیجری وال کے خلاف پوسٹر”تلاش گمشدہ “ کے عنوان سے آویزاں

احمد آباد:دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کیجریوال کی گجرات کے شہرسورت میں ہونے والی آئندہ 16 اکتوبر کی ریلی سے پہلے ان کی مخالفت میں یہاں شہر کے مختلف حصوں میں پوسٹر لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک پوسٹر میں ان کی تصویر کو حزب المجاہدین کے ہلاک کشمیری شدت پسند برہان وانی، لشکر طیبہ سربراہ حافظ سعید اور القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن جیسے دہشت گردوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
اور اس پر جلی حروف میں” پاکستان کے ہیرو“ لکھا گیا ہے۔ ان کے خلاف اور بھی کئی گمنام پوسٹر لگے ہیں جن میں سے ایک میں”تلاش گمشدہ“ کے عنوان سے گجراتی زبان میں پوسٹرآویزاں کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ کیجریوال دہلی کے عوام سے مختلف مقامات پر 15 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرانے، مفت وائی فائی سروس مہیا کرنے، خواتین سیکورٹی فورس اور 500 نئے اسکولوں کا وعدہ کرنے کے بعد سے لاپتہ ہیں اور انہیں آخری بار پنجاب میں دیکھا گیا ہے۔ اگر کسی کو ان کا اتہ پتہ معلوم ہو تو دہلی پولیس کو اطلاع دے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal termed as pak hero in posters ahead of his gujarat visit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply