دہلی میں فضائی آلودگی کے لیے کیجری وال حکومت ذمہ دار:مرکزی وزیر

نئی دہلی:مرکزی وزیر ماحولیات انل مادھو دوے نے قومی راجدھانی خطہ میں آلودگی کی خطرناک صورتحال کے لئے دہلی حکومت کو پوری طرح سے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 80 فیصد سے زیادہ آلودگی دہلی میں کوڑے کو جلانے کی وجہ سے پھیلی ہے۔
مسٹر دوے نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ ہندستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) سے حاصل تصاویر سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہلی میں پھیلی آلودگی میں پڑوسی ریاستوں کی حصہ داری تقریبا 20 فیصد ہے جبکہ 80 فیصد دہلی سے ہی پیدا ہو رہی ہے خاص طور پر کوڑے کو جلانے کی وجہ سے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی طرف سے ہر ممکن مدد دینے کے لئے تیار ہے لیکن دہلی حکومت کو الزام تراشی سے نکل کر کام کرنے پر توجہ مرکوز کرنی پڑیگی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں پر الزام لگانے سے پہلے دیکھا جانا چا ہئے کہ دہلی میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے کیا قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal responsible for smog in delhi says environment minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply