کولکاتا فلائی اوور سانحہ پر مودی کے طرز تکلم پر کیجری وال نے سوال کھڑے کر دیے

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے کولکاتا فلائی اوور سانحہ پر حکومت مغربی بنگال کی لعنت ملامت کرنے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جس زبان کااستعمال کیا اس پر سوال کھڑے کر دیے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ ”جن صحافیوں نے دسمبر میں میری زبان پر اور اس ہفتہ کپل مشرا کی زبان پر جو گرفت کی تھی اور سوال، اٹھایا تھا وہ وزیر اعظم کی زبان پر کیوں خاموش ہیں“۔کیجری وال نے اپنے ٹوئیٹ میں مودی پر ماضی میں اپنے اور اسی ہفتہ دہلی کے آبی وزیر کپل مشرا کے تبصروں کا حوالہ دے رہے تھے۔
مغربی بنگال میںجمعرات کو ایک انتخابی ریلی میں مودی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر الزام لگایا تھا کہ وہ فلائی اوور سانحہ میں ہلاک شدگان کی لاشوں پر سیاست کر رہی ہیں اور کولکاتا فلائی اوور سانحہ در اصل بنگال کے عوام کے لیے ”پیغام خداوندی“ ہے کہ ریاست کو ترنمول کانگریس سے بچائیں۔
وزیر اعظم نے ترنمول کانگریس کو ”دہشت، موت اور کرپشن “ سے تعبیر کیا تھا۔کیجری وال نے معلوم کیا کہ ”صحافیوں! کیا ایک وزیر اعظم کو ایسی زبان کا استعمال کرنا زیب دیتاہے؟“

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal questions modis language over kolkata flyover tragedy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply