امریکی میگزین نے کیجری وال کو دنیا کے 50عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا

نیو یارک: دنیا کے 50عظیم ترین رہنماؤں پر مشتمل جاری کی گئیامریکہ کے ایک جریدے فارچون کی کی فہرست میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال بھی شامل ہیں ۔اس فہرست میں جس میں اول پوزیشن پر امیزون کے سی ای او جیف بیزوز ہیں، کیجری وال واحد ہندوستانی ہیں۔
فارچون کی تیسری سالانہ فہرست برائے 50عالمی عظیم ترین رہنمامیں تجارت، صنعت و حرفت ،حکمرانی،خدمت خلق اور فنون لطیفہ کے شعبوں کے وہ مرد و خواتین شامل ہیں جنہوں نے اپنے عمل اور کردار سے ایک دنیا کو متاثر کیا اور اپنے جیسا عمل کرنے کی ترغیب دی۔
عام آدمی پارٹی کے47سالہ سربراہ کو اس فہرست میں 42واں مقام حاصل ہے۔تاہم جنوبی کیرولینا کے ہند نژاد امریکی گورنر نکی ہیلی بھی اس فہرست میں شام ہیں۔ جبکہ ایک اور ہند نژاد امریکی ریشم سوجانی کو20واں مقام حاصل ہے۔فارچون نے کیجری وال کو دہلی میں گاڑیوں کو سڑکوں پر جفت و طاق عدد کے فارمولے کے تحت چلا نے کی اسکیم نافذ کر کے آلودگی کی روک تھام کرنے پر فہرست میں شامل کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal named among worlds 50 greatest leaders by fortune in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply