وزیر اعظم کو کالا دھن نکلوانا ہے تو پہلے بادل اور کیپٹن کی تجوریوں سے نکلوائیں:کیجری وال

موگا(پنجاب):عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی کو کالا دھن نکالنا ہی ہے تو پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل اور ریاستی کانگریس کے صدر کیپٹن امریندر سنگھ کی تجوریوں اور لاکروں سے نکالا جانا چاہئے۔
اس کے لیے انہوں نے وزیر اعظم کو دو ماہ کی مہلت دی کہ بادل اور ان کے اعزا و اقربا کا کالا دھن نکلوائیں بصورت دیگر ان کی پارٹی 2017میں پنجاب میں بر سر اقتدار آنے کے بعد نکلوائے گی۔مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے 11 دنوں کے اپنے دورے کے تیسرے دن ضلع موگا کے نہال سنگھ والا میں پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے پاس کالا دھن نہیں ملنے والا ہے۔
مسٹر مودی کو چاہیے کہ وہ مسٹر بادل اور کیپٹن سنگھ کے کھاتوں سے کالا دھن نکلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیپٹن امریندر سنگھ اور ان کے خاندان کے سوئس بینک اکاو¿نٹس کے پہلے ہی عام کر چکے ہیں اور اگر وہ غلط ہوں تو ان کے خلاف کیس درج کروا سکتے ہیں۔ یہ پیسہ کیپٹن امریندرسنگھ نے وزیر اعلی بننے کے بعد 2002 سے 2007 تک سوئس بینک کے اپنے اکاو¿نٹس میں جمع کرایا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal gives two months time to modi to unearth badals black money in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply