کیجری وال نے یوم آزادی پر تقریر کے لیے مودی کو موضوع بتائے

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ 15 اگست کو اپنی تقریر میں کشمیر کی صورتحال، دلتوں پر ہونے والے مظالم، کسان کی خودکشی اور دال کی قیمتوں پر ضرور کچھ بولیں۔
مسٹر کیجریوال نے آج ٹویٹ کرکے کہا، ”صاحب براہ مہربانی آپ دلتوں پر ہونے والے مظالم، گﺅ رکشا،کشمیر، محمد اخلاق ، کسانوں کی خودکشی اور دال کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر ضرور کچھ بولیں۔ ملک کے عوام اس بارے میں آپ سے سننے کے لئے بیتاب ہیں“۔
دراصل 31 جولائی کو وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی 15 اگست کی تقریر 125 کروڑ ہندوستانیوں کی نمائندگی کرنے والی ہونی چاہئے۔ اس کے لئے انہوں نے لوگوں سے اپنے خیالات نریندر مودی موبائل اپلی کیشن پر بھیجنے کے لیے کہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal gives modi ideas for 15 august speech in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply