عوام کیا50روز تک لائن میں ہی کھڑی رہے گی:کیجری وال کاوزیر اعظم سے سوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نوٹ بندی کے ساتھ ہی بازار میں ہو رہی نقد رقم کی تنگی پر وزیر اعظم کی طرف سے 50 دن کا وقت مانگے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا سارے لوگ کام دھندہ چھوڑ کر 50 دن لائن میں کھڑے رہیں گے؟
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ بڑے نوٹ اچانک بند کر دینے اور اس کی جگہ نئے نوٹوں کاخاطرخواہ انتظام نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔پورا ملک کام چھوڑ کر بینکوں کے باہر گھنٹوں لائن لگائے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم ملک کو مشکل میں ڈال کر جاپان نکل گئے۔
واپس آئے تو امید کی گئی کہ کچھ راحت دیں گے لیکن انہوں نے تو حالات معمول پر لانے کے لئے 50 دنوں کی مہلت مانگی ہے، اس طرح لوگوں کی فکر مزید بڑھ گئی ہے کہ کیا 50 دن انہیں بغیر روٹی، دودھ کے گزارنا ہوگا۔ ایک ایک پیسے کے لئے کیا 50 دن تک لائن میں کھڑے رہیں گے۔
وزیر اعلی نے خاص طور پر دہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر انہوں نے اپنے کابینہ کی ہنگامی میٹنگ بلائی ہے جس میں دہلی کی دشواریاں کم کرنے کے اقدامات پر غور و خوض کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal criticises modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply