دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی عالمی یوم خواتین پر مبارکباد

نئی دہلی:(یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد دی اور خواتین پرظلم کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’کہ آپ سب کو’ویمنس ڈے ‘مبارک ہو۔
اس موقع پر میں معزز وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین کے خلاف ظلم کرنے والے اور ان کے ظلم و ستم کے لئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔“ وزیر اعظم سے مسٹر کیجریوال نے یہ اپیل کارگل جنگ میں شہید کی بیٹی گرمہر کے اس الزام کے تناظر میں کی ہے جس میں اس نے (گرمہر) کہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں تشدد کے خلاف اس کی مہم کو لے کر اسے ریپ کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سے پہلے کل دہلی اسمبلی میں ایک بحث کے دوران گرمہر کا معاملہ اٹھا تھا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal congratulates on women day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply