جمنا خطرے کے نشان سے اوپر ،دہلی میں سیلاب کا خطرہ، وزیر اعلیٰ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا

نئی دہلی: جمنا میں زبردست طغیانی اور دہلی میں اس کے خطرے کے نشان سے اوپر بہنے کے باعث حکام نے پانی کی بڑھتی سطح سے متاثر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتل کرنا شروع کردیا۔

ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں زبردست بارشوں کے باعث جمنا کے پانی کی سطح خطرناک حد تک برھنا شروع ہو گئی اور ہریانہ کے ہتھین کنڈ سے بھی مزید پابی چھوڑے جانے سے جمنا خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگی۔

آبپاشی او سیلاب کنٹرول محکمہ کے مطابق دہلی میں اس وقت جمنا خطرے کے نشان 205.06میٹر سے کافی اوپر بہہ رہی ہے جس کے باعث طاس علاقے اور دیگر نشیبی علاقوںمیں رہائش پذیر افراد پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ مزید 10ہزار سے زائد افراد ابھی بھی متاثر ہیں۔ہفتہ کی صبح دہلی کو پینے کا پانی بہم پہنچانے والے بیراج سے تقریباً5لاکھ 3ہزار 935کیوسکس پانی جمنا میں چھوڑا گیا ہے۔

جمنا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ جانے سے دہلی میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے صورت حال کو جائزہ لینے اور غور و خوض کرنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal calls emergency meet after haryanas hathnikund barrage releases water into yamuna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment