دہلی اور این سی آر پر دھند کی دبیز چادر تن گئی،حد نگاہ میں زبردست کمی واقع

نئی دہلی: دہلی اور قومی خطہ دارالحکومت میں منگل کے روز شدید دھند اور اسموگ کی دبیز چادر تن گئی جس سے جہاں ایک طرف ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیاکردیاوہیں لوگوں کو سانس لینے میں دقت محسوس ہوئی اور گھٹن کا احساس ہونے لگا ۔
دھند اس قدر شدید تھی کہ حد نگاہ میں زبردست کمی واقع ہو گئی اور کہیں کہیں تو 100میٹر تک کے فاصلہ کی کوئی شے نظر نہیں آرہی تھی۔فضا میں آلودگی کو ماپنے کا پیمانہ ایر کوالٹی انڈکس صبح ساڑھے نو بجے دہلی کے کئی مقامات پر 400پار کر گیا۔جس سے خطرناک زہریلے موسم سرما کے آغاز کی گھنٹی بج گئی ہے۔یہ صورت حال ہر سال ہوتی ہے۔
پابندی کے باوجود پنجاب ، ہریانہ، راجستھان اور اترپردیش میں اس سال بھی فصل کی تلچھٹ خوب جلائی جارہی ہے جس سے دہلی سمیت شمالی ہند کے متعدد علاقوں پر زہریلی دھواں چھا گیا ۔ہوا کا دباؤ کم ہونے کے باعث یہ دھواں شہر میں کئی کئی روز تک ٹہر گیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal calls delhigas chamberas air pollution hits severe levels visibility down to 200m in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply