کیجری وال نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن سے وزیر اعظم کی تعلیمی استعداد عام کرنے کو کہا

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن(سی آئی سی) سے کہا ہے کہ انہیں ان کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق ان کی تعلیمی قابلیت کو عام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن سی آئی سی کو چاہئے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کے حوالے سے بھی تفصیلات عام کرے۔در اصل کیجری وال کو یہ سوال اٹھانے پر اس لیے مجبور ہونا پڑا کیونکہ مرکزی انفارمیشن کمیشن نے کیجری وال سے ان سے متعلق تمام معلومات عام کرنے کے بارے میں معلوم کیا تھا ۔کیجری وال نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن کے سربراہ مادابھوشنم سری دھر اچاریولو کے نام اپنے مکتوب میں لکھا کہ ملک وزیر اعظم کی تعلیمی استعداد سے واقف ہونا چاہتا ہے لیکن مجھے علم ہوا ہے کہ سی آئی سی نے وزیر اعظم کی ڈگری کی تفصیل عام کرنے سے انکار کردیا جو کہ سراسر غلط ہے۔ جبکہ یہ الزام لگائے جارہے ہیں نریندر مودی جی کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے۔ایسے میں پورے ملک کے عوام سچائی جاننا چاہتے ہیں۔لیکن اگر آپ نے وزیر اعظم کی ڈگری کے حوالے سے تفصیلات عام نہ کیں توکمیشن کی معتبریت پر سوالیہ نشان لگ جائے گا کیونکہ لوگوں کے دل میں یہ شک پیدا ہوگا کہ کیا کمیشن واقعتاًٍٍٍٍٍٍ غیر جانبدار ہے؟

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal asks cic to make details about pm modis degrees public in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply