ووٹنگ مشین میں گڑبڑی کر کے عام آدمی پارٹی کا25فیصد ووٹ اکالی بھاجپا اتحادکو منتقل کردیا گیا: کجریوال

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو شکست دینے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عام آدمی پارٹی کا 25 فیصد ووٹ اکالی۔بی جے پی اتحاد کو منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب میں پارٹی کو ملی زبردست شکست پر آج یہاں پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرانے پر سوال اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے پنجاب کے انتخابات کے نتیجے آئے ہیں اس سے ای وی ایم پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے اور اس میں کچھ نہ کچھ گڑبڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے آئے تمام سروے اور لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں عام آدمی پارٹی جیت رہی ہے لیکن نتائج پر بہت حیرانی ہوئی ہے۔
انہوں نے اکالی بی جے پی اتحاد کو 31 فیصد ووٹ ملنے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کو پانچ چھ فیصد ووٹ ملنا چاہئے تھا۔ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ عام آدمی پارٹی کو شکست دینے کے لئے ای وی ایم کے ذریعے پارٹی کا 25 فیصد ووٹ اتحاد کومنتقل کیا گیا۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پارٹی نے نتائج کا ہر بوتھ کا تجزیہ کیا ہے اور اس سے اس کے ای وی ایم میں گڑبڑی کے شبہ کو تقویت ملی ہے۔ کئی بوتھ ایسے ہیں جہاں بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کے رضاکار تھے لیکن وہاں چند ہی ووٹ ملے۔ پنجاب میں پارٹی کی شکست سمجھ سے باہر ہے۔
یہ کہا جا رہا تھا کہ مالوا علاقے میں پارٹی سب سے آگے ہے لیکن وہاں کے نتائج بھی برعکس آئے ہیں۔ .یہ سوال کیے جانے پر کہ دہلی اور بہار کے اسمبلی انتخابی نتائج پر کسی نے ای وی ایم پر سوال کیوں نہیں اٹھائے تھے، مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اس وقت یقین تھا کہ وہ پوری طرح جیت رہے ہیں لہذا کسی قسم کی گڑبڑی نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا، “میرا خیال ہے کہ ہم جیت رہے تھے اورای وی ایم میں گڑبڑی کرانے کی اصل وجہ کیا تھی اس کا مجھے پتہ نہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kejriwal alleges foul play in evms in punjab elections in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply