تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی یوم تاسیس تقریب وسیع پیمانے پر منائی جائے گی

حیدرآباد:تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں 27اپریل کو منعقد ہونے والے ٹی آ رایس کے یوم تاسیس پروگرام کو بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے انتظامات تیز ی سے جاری ہیں۔ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ کے پرکاش ریڈی پیٹ میں یہ تقریب منعقد کی جائے گی جس کی صدارت وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کریں گے۔
توقع ہے کہ اس یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے ،پارٹی کی پالیسیوں ، پروگراموں پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سمجھا جاتا ہے کہ ٹی آرایس سربراہ و تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو پارٹی کے پروگراموں اور عوامی فلاحی اسکیمات کو عوام تک لے جانے کی بھی ہدایت دیں گے۔دوسری طرف یوم تاسیس سے پہلے تلنگانہ بھر میں شروع کردہ پارٹی کا رکنیت سازی پروگرام بھی جاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kcr plans big show on trs foundation day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply