وزیر اعلیٰ تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے تروپتی مندر میں پانچ کروڑ روپے کے زیورات چڑھائے

تروملا:تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے آج یہاں بھگوان وینکٹیشور سوامی پر پانچ کروڑ کی قیمت کے سونے کے زیورات چڑھائے۔ یہ تلنگانہ کا علیحدہ ریاست بنانے کو لے کر مسٹر راؤ کی منت کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ اپنے خاندان کے افراد اور چند وزراءکے ساتھ کل شام یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے آج صبح وی آئی پی درشن کے دوران بھگوان وینکٹیشور کی پوجا کی۔ درشن کے بعد مسٹر راؤ نے 14.20 کلو گرام ’گولڈ نیکلس‘چڑھایا۔
اس ’گولڈ نیکلس‘کی قیمت تقریبا ًتین کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بھگوان وین کٹیشور کو 4.65 کلو گرام کے مزید زیورات بھی چڑھائے جن کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kcr donates rs 5 cr gold to tirumala temple in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment