بہار کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ وہ کسی کو بھی دے دیا جائے:نتیش کمار

پٹنہ:بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کے پاکستان کو کشمیر کے ساتھ بہار دینے کے بیان پر طنزیہ انداز میں کہا کہ ان کے بیان سے ایسا معلوم ہوتاہے کہ وہ بہار کے مائی باپ ہیں۔
مسٹر کمار نے یہاں حکومت کے سات ترجیحات میں سے ”ہر گھر نل کا جل“اور”شوچالیے کا نرمان ،گھر کا سمان “اسکیم کے افتتاح کے دوران اپنے خطاب میں مسٹر کوٹجو کا نام لئے بغیر کہا کہ ن دنوں کچھ لوگوں کو اخبارات میں چھپنے کی بیماری ہوگئی ہے۔اس کا سب سے آسان راستہ بہار کے بارے میں الٹے بیان دیناہے۔
ایسی ہی ایک شخصیت ہیں جنہوں نے کہہ دیا کہ پاکستان کو کشمیر دے دیا جائے لیکن شرط یہ ہے کہ اسے بہار بھی لینا ہوگا۔اس بیان سے ایسا لگتا ہے کہ وہ بہار کے مائی باپ ہیں۔“ وزیر اعلی نے تلخ لہجے میں کہا کہ بہار کسی کی ذاتی جاگیر اور کسی کی جائداد نہیں ہے کہ وہ اپنے فائدے کے لئے بہار کو کسی کو بھی دے دیں۔انہوں نے بہار کو چندرگپت موریہ اور سمراٹ اشوک کی سرزمین بتایا۔
بہار کی اپنی تاریخ ہے،یہ وہ زمین ہے جہاں آریہ بھٹ نے صفر کا تجربہ کیا اور چانکیہ ارتھ شاسترکو منظرعام پر لائے۔اس کی اپنی ایک پہچان ہے اس لئے کوئی گھر بیٹھے بہار کا مائی باپ بننے کی کوشش نہ کرے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Katju offers kashmir and bihar to pak angers nitish kumar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply