کشمیری طلبا کی مرکزی وزیر جیتندر سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات

نئی دہلی:شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جتیندر سنگھ نے قومی دارالحکومت کی سیر پر نکلے جموں و کشمیر کے طلبا کے ایک گروپ کے ساتھ اتوار کو ملاقات کی اور نوجوانوں پر مرکوز مرکزی حکومت کے بہت سے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ان طلبا میں زیادہ تر 16 سے 20 سال کی عمر کے تھے اور جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری اسکولوں یا کالجوں میں پڑھتے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے بات چیت کے دوران طالب علموں کے سوالوں کے جواب دیے اور موجودہ موضوعات پر اپنے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان طالب علم مستقبل میں نئے ہندوستان کے معمار ہوں گے، جو جلد ہی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے والا ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس عمر کے زیادہ تر طالب علموں کی اپنی توقعات ہوتی ہیں لیکن انہیں اپنے اندرونی رجحانات اور صلاحیتوں کو پہچاننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان طالب علموں کے پاس دنیا کے اپنے ہم کلاسوں کے ساتھ جڑنے کا خاص فائدہ حاصل ہے۔ ان میں سے بہت سے ملک کے دیگر حصوں میں مطالعہ کے لئے گئے ہیں اور انہوں نے نوجوانی میں ہی اپنا نام کمایا ہے۔ طلبانے ملاقات کا وقت دینے کے لئے ڈاکٹر سنگھ کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درخواست کی کہ ان کے اضلاع میں کھیلوں کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔یہ طلبا راشٹرپتی بھون میوزیم ، لال قلعہ ، قطب مینار جیسے تاریخی مقامات بھی دیکھنے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmiri students meet union minister jitendra singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply