راجستھان کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم 9کشمیری طلبااور وارڈن گرفتار

جے پور: گذشتہ ہفتہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع کی ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں جھگڑے کے بعد جموں و کشمیر کے 9طلبا اور ایک ہاسٹل وارڈن کو گرفتار کر لیا گیا۔
میواڑ یونیورسٹی انتظامیہ نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے ان 9طلبا کو جنہیں سات دیگر طلبا کے ساتھ 31مارچ کو یونیورسٹی احاطہ میں ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کیے جانے کے بعد 31مارچ کو ضمانت پر رہا کیا گیاتھا ،یونیورسٹی سے معطل کر دیا ہے۔میواڑ یونیورسٹی کے میڈیا افسر ہریش گورنانی نے بتایا کہ 16طلبا کو 25اپریل تک معطل کیا گیا ہے ۔
ان طلبا پر الزام ہے کہ انہوں نے ہند ویسٹ انڈیز میچ کے بعد کافی اچھل کود کی تھی جس پر لڑائی ہو گئی اور اس جھگڑے میں ایک طالبعلم زخمی ہو گیاتھا۔اس معاملہ میں9طلبا گرفتار کر لیے گئے تھے ۔انہیں پیر کے روز ضمانت پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmiri students arrested suspended by university in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply