ایمس کا کشمیری طالب علم لا پتہ

نئی دہلی: بھونیشور کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل سائنس ( AIIMS) سےMBBS کا ایک طالب علم 9فروری سے غائب ہے۔ اسٹوڈنٹ کانام سہیل اعجاز ہے۔وہ جموں و کشمیر کے کپواڑا کا رہنے والا ہے ،سہیل اعجاز 9فروری کو ہوسٹل سے نکلے تھا جس کے بعد سے ان کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔
وہ 2016سے انسٹی ٹیوٹ سے MBBSکاطالب علم ہے۔ کمشنر آف پولس خورانیا نے بتایا دوئم سال میں پڑھنے والے اس اسٹوڈنٹ نے انسٹی ٹیوٹ کے حکام کو بتایا تھا کہ وہ اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لئے چندڈی گڑھ جا رہاہے اور 17فروری کو واپس لوٹ آئے گا۔ خورانیا نے بتایا کہ ان کو ہوسٹل سے ایک نوٹ بھی ملا ہے، لیکن سہیل اعجاز نے اس نوٹ میں اس کی جانکاری نہیں دی۔
اس کی آخری لوکیشن مغربی بنگال کے ہوڑا کی بتائی جا رہی ہے۔ خورانیا نے بتایا کہ وہ ہوڑا پولس اور مغربی بنگال کی CIDکے رابطے میں ہیں۔ اسٹوڈنٹ کی تلاش کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا۔
غائب ہونے کی خبر ملتے ہی سہیل کے والد بھونیشور پہنچ گئے ہیں اور اپنے بچے کی تلاش کے لئے پولس کی مدد کر رہے ہیں انہوں بتایا کہ آخری بار سہیل اعجاز سے گفتگو 7فروری کو ہوئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmiri aiims student said he was off to a wedding missing for 2 weeks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply