ایس پی او بننے کے لئے کشمیری نوجوان آگے آرہے ہیں: راج ناتھ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ کشمیر میں زمینی حالات بدل رہے ہیں اور وہاں کے نوجوان خصوصی پولس آفیسر (ایس پی او) بننے کے لئے بڑی تعداد میں آگے آ رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور صرف پانچ فیصد لوگ ہی وادی میں عدم استحکام پھیلا رہے ہیں۔
مسٹر راجناتھ سنگھ نے آج ٹوئیٹ کر کے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان بڑی تعداد میں خصوصی پولس افسر کی نوکری کے لئے آگے آ رہے ہیں۔وزارت داخلہ نے ایس پی او کے 10 ہزار اضافی عہدوں کی منظوری دی ہے ۔
وزارت داخلہ نے کل ہی جموں و کشمیر میں ایس پی او کے 10 ہزار اضافی عہدوں کی منظوری ریاستی حکومت کو دی تھی۔ اس کا مقصد وادی کشمیر میں مقامی سطح پر انٹیلی جنس سسٹم کو مضبوط بنانا ہے تاکہ سرحد پار سے دراندازی پر لگام لگائی جا سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir youth coming in large numbers for spo jobs rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply