مسئلہ کشمیر حل کرنا ہے تو پاکستان کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسندوں سے بھی بات کی جائے: سی پی ایم

مسئلہ کشمیر حل کرنا ہے تو پاکستان کے ساتھ ساتھ علیحدگی پسندوں سے بھی بات کی جائے: سی پی ایم
نئی دہلی: (یو این آئی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لئے علیحدگی پسند حریت رہنماؤں اور پاکستان کے ساتھ بات چیت کی جانی چاہئے۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کشمیر سے دو روز کے بعد واپس آئے کل جماعتی وفد کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں پارٹی کے اس موقف کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے بعد کہا مسٹر یچوری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کے لئے علیحدگی پسند حریت رہنماؤں اور پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایم نے اجلاس میں یہی موقف رکھا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کے لئے حریت رہنماؤں اور پاکستان سے مذاکرات کیے جائیں۔