جموں و کشمیر کے معاملے پر راجیہ سبھا میں بدھ کو ہوگی بحث

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری کرفیو اور وہاں کے دیگر مسائل پر کل صبح گیارہ بجے سے راجیہ سبھا میں بحث کرائی جائے گی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وقفہ صفر کے دوران جموں و کشمیر کے معاملے پر بحث کرانے کے اراکین کے مطالبہ پر کہا کہ حکومت کل گیارہ بجے اس معاملے پر بحث کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ایک حساس ریاست ہے اور وہاں کا مسئلہ پیچیدہ ہے۔ حکومت تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کو حل کرنا چاہتی ہے۔ ایوان میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر میں 31دنوں سے کرفیو نافذ ہے اور وہاں آنے والے دنوں میں کیا ہوگا اس کا وہ ذکر کرنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ حالات قابو میں آئے اور عام شہری اور سیکورٹی اہلکار ایک دوسرے کے دشمن نہ بنیں۔ جنتا دل یو کے رہنما شرد یادو نے کہا کہ وہاں کی صورت حال نازک ہوگئی ہے او رپورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ وہاں کی صورت حال کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی کیا ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتا رام یچوری نے کہا کہ 2010میں جب جموں و کشمیر کی حالت خراب ہوئی تھی تو وہاں کل جماعتی وفد بھیجا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir unrest raised in rajya sabhadiscussion on wednesday in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply