کشمیر کی صورت حال سے ملک کو زبردست خطرہ لاحق،کشمیر ی نوجوان تشدد برپا کرنے پر کیوں مجبور ہوئے:سونیا گاندھی

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے حالات سے ملک کو زبردست خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر یہ بات بھی کہی کہ انتہا پسندوں سے سختی کے ساتھ نمٹنا چاہئے۔لیکن پھر بھی ہمیں خود سے پوچھناچاہیے کہ آخر وہ کیا عوامل و عواقب ہیں جنہوںنے کشمیری نوجوانوں کو اتنے وسیع پیمانے پر تشدد کرنے پر مجبور کر دیا۔
محترمہ گاندھی نے یہاں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ملک میں آئینی اداروں کو مسمارکررہی ہے۔ اور اروناچل پردیش سے لے کر اتراکھنڈ تک تمام منتخب حکومتوں کو ہٹا کراور ہریانہ میں حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا الیکشن میں اپنی غیر آئینی سوچ کا ثبوت دے چکی ہے۔
انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لے کر بھی حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اسے روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔
محترمہ گاندھی نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے دو سال کے دور حکومت میں نئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
صدر کانگریس نے کشمیر کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور اس دوران ہوئے جان و مال کے نقصان کے افسوس ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir unrest poses grave danger to india says sonia gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply