جائیں اورکشمیر کی صورتحال کے سیاسی عمل میں حصہ لیں:پینتھرس پاٹی کو سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مشورہ دیا ہے کہ حزب المجاہدین کے جنگجو برہان وانی کی موت کے بعد وادی کشمیر میں پیدا ہوئی صورتحال کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے جموں و کشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی ایک عرضی کی سماعت کے دوران کہا کہ اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہئے کیونکہ تمام معاملات عدالت کی مداخلت سے نہیں سلجھ سکتے۔
عدالت عظمی نے درخواست گزار پنتھرس پارٹی کے سربراہ اور سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے ذمہ دار لوگوں سے مل کر انہیں اپنی تجاویز دیں۔ عدالت کے کمرے میں موجود سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے اس کابندوبست کرنے کا یقین دلایا۔ بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت کے لئے جمعہ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
درخواست گزار پنتھرس پارٹی نے جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہاں گورنر راج نافذ کرنے کا حکم دینے کاعدالت عظمی سے مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ حالات انتہائی خراب ہیں اور اس کے پیش نظر سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ ریاست کے گورنر کو جموں و کشمیر آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت محبوبہ مفتی حکومت کو تحلیل کرکے وہاں کی حکومت اپنے ہاتھ میں لینے کی ہدایت دے، تاکہ ریاست کے لوگوں کی سیکورٹی، بچاؤور بنیادی حقوق کی حفاظت کو یقینی ہو سکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir unrest go participate in political process sc tells panthers party in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply