حکومت کشمیر پر پالیسی واضح کرے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہئے۔
کانگریس جنرل سکریٹری اور ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر میں حالات 111 دن سے خراب چل رہے ہیں۔ وادی میں 25 اسکولوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔
کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔ یہ حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کشمیر کے تعلق سے اختیار کی جا رہی پالیسی کا انکشاف کرنا چاہئے اور اسے اپوزیشن کے رہنماؤں کے ساتھ مشترک کرنا چاہئے۔
حکومت کو اس کے لئے مختصر مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی پالیسی بنانی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir unrest congress slams govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply