اترپردیش کے شہر کاس گنج کے ایس پی کا تبادلہ، گورنر نے فرقہ وارانہ فساد کو ریاست پر بدنما داغ بتایا

علامتی تصویر
لکھنؤ: حکومت اترپردیش نے فساد زدہ شہر کاس گنج کے ایس پی کا میرٹھ تبادلہ کر دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایس پی سنیل کمار سنگھ کو اسی عہدے پرپولس ٹریننگ اسکول میرٹھ بھیج کر پیوش سری واستو کو کاس گنج کا ایس پی مقرر کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو69ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک جزو کے طور پر وشو ہندو پریشد اور اے بی وی پی کے رضاکاروںکی ایک ریلی پر پتھراؤ کے بعد دو فرقوں میں جھڑپیں ہو گئی تھیں۔
جس کے دوران فسادیوں نے دو بسوں ،تین دکانوں اور ایک کار کو نذر آتش کر دیا۔اترپردیش کے گورنر رام نائیک نے کاس گنج فساد کو ریاست کی پیشانی پرایک بدنما داغ قرار دیا اور حکومت سے کہا کہ ایسے اقدمات کرے کہ اس قسم کے واقعات پھر رونما نہ ہوسکیں۔