مدراس ہائی کورٹ نے کروناندھی کی مرینا بیچ میں تدفین کی اجازت دے دی

چنئی : ڈی ایم کے سربراہ اور تمل ناڈو کے پانچ بار وزیر اعلیٰ منتخب ہونے والے کروناندھی کے جسد خاکی کو مرینا بیچ پر ایم جی آر اور انا کے برابر میں دفن کرنے کے معاملہ پر ڈی ایم کے اور ریاستی حکومت کے درمیان تنازعہ کی رات بھر سماعت کے بعد مدراس ہائی کورٹ نے ڈی ایم کے کے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے حکم جاری کر دیا کہ کروناندھی کو میرینا بیچ میں انا اور ایم جی آر کے پہلو میں دفن کیا جائے۔

کروناندھی کی مرینا بیچ میں تدفین کی اجازت دینے کے لیے ڈی ایم کے کے آر ایس بھارتی کی اپیل پرفیصلہ نگراں چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا۔ جد وقت مدراس ہائیکورٹ میں اس معاملہ کی سماعت کی جارہی تھی پولس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر مرینا میں انا میموریل کے باہر زبردست حفاظتی بندوبست کر دیا تھا۔

سریع الحرکت سلامتی دستے بھی تعینات کیے گئے ۔ کیونکہ اس بات کا خدشہ تھاکہ اگر عدالت کا فیصلہ ڈی ایم کے کے خلاف جاتا ہے اور کروناندھی کو مرینا بیچ میں دفن کرنے کی اجازت نہیں ملتی ہے تو تشدد نہ پھوٹ پڑے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: karunanidhis memorial to be built at marina madras hc backs dmk in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply