کروناندھی کے آخری دیدار کے موقع پر راجہ جی ہال کے باہر بھگدڑ میں2ہلاک،33زخمی

چنئی: یہاں کے راجہ جی ہال کے، جہاں ڈی ایم کے کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ کے کروناندھی کا جسد خاکی عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا ہے، باہرامڈ پڑنے والے ہجوم میں بھگدڑ مچ جانے سے کم ا زکم دو افراد کچل کرہلاک اور 33دیگر زخمی ہو گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ جب راجہ جی ہال کے باہر جمع ہجوم اپنے ہر دلعزیز رہنما کے آخری دیدار کے شوق میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کر نے میں جب بے قابو ہوگیاتو پولس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

ڈی ایم کے کے رہنما اور ورکنگ صدر ایم کے اسٹالن نے پارٹی کارکنوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی استدعا کی۔کروندھی کے آخری دیدار اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے لیے کانگریس صدر راہل گاندھی، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ،ا ترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ و سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو،آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو کے بیٹے و بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو،مارکسی کمیونسٹ لیڈر سیتا رام یچوری اور معروف فلم اسٹار رجنی کانت ر اجہ جی ہال پہنچے۔

ان سب کو بھی راجہ جی ہال کے اندر اور باہر انسانی سیلاب کے باعث میں داخل ہونے اور پھر باہر نکلنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی منگل کی شام میں ہی چنئی میں ان کی رہائش گاہ جاکر کروناندھی کو خراج عقیدت پیش اور ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کر چکی تھیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karunanidhi death two killed 30 injured in stampede at rajaji hall in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply