تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ کروناندھی اسپتال میں داخل

چنئی: دراوڑ منیت را کژگم (ڈی ایم کے) کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ تمل ناڈ کے کروناندھی کو حلق و پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث جمعرات کو کاویری اسپتال میں دوبارہ داخل کر دیا گیا۔
چنئی میں اسپتال سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کروناندھی کو گلے میں سوجن اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث چونکہ سانس لینے میں دقت محسوس ہو رہی تھی اس لیے انہیں طبی معائنہ کے بعداسپتال میں ہی روک لیا گیا۔ان کا انفیکشن دور کرنے کا لیے ان کو فوراً دوائیں دیجارہی ہیں۔اب ان کی حالت پہلے کے مقابلہ کافی بہتر محسوس ہو رہی ہے اور وہ خود بھی خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔
ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ اسی ماہ کے اوائل میں بھی یکم دسمبر کو جسم میں پانی کی کمی کے باعث مسٹر کروناندھی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karunanidhi admitted to hospital for throat and lung infection in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply