منی لانڈرنگ کیس میں کارتی چدمبرم کا چارٹرڈ اکاؤنتنٹ گرفتار، عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے چورٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایس بھاسکر رمن کو آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر کے دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا۔
جہان سے عدالت نے انہیں تحقیقات کے لیے پانچ روز کی عدالتی تحویل میں دے دیا۔ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کرنے کے بعد بھاسکررمن کو اسپیشل جج سنیل رانا کی عدالت میں لایا گیا۔
جنہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی یہ درخواست منظور کر لی کہ وہ تحقیقات کے لیے انہیں اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کہا جکہ چارڑٹرڈ اکاؤنتنٹ تحقیقات میں ساتھ نہیں دے رہا ۔

Title: karti chidambarams ca remanded to five day ed custody | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply