چدمبرم جونیئر کے ذریعہ ایک اہم سیاسی شخصیت کے کھاتے میں پونے دو کروڑ وپے منتقل کرنے کا انکشاف

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تحقیقات کاروں کو وہ تفصیلات مل گئی ہیں جس میں کارتی چدمبرم نے ایک بڑی سیاسی شخصیت کے کھاتے میں1.8کروڑ روپے منتقل کیے تھے۔ای ڈی حکام کے مطابق کارتی نے رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ کی چنئی شاخ میں اپنے کھاتے سے یہ رقم منتقل کی تھی۔
حکام نے مزید کہا کہ رقم کی وصول کنندہ شخصیت کئی عشروں سے مرکز میں ایک اہم شخصیت رہی ہے اور کئی اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہے۔ لیکن افسران نے کہا کہ اس موقع پر اس شخصیت کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سے تحقیقات متاثر ہوگی۔سی بی آئی نے آئی این ایکس سے رشوت لینے کے الزام میں 28فروری کو چنئی سے گرفتار کیا تھا۔اور ای ڈی نے رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ میں رقم کی منتقلی کے انکشاف کو کیس کے ٹرننگ پوائنٹ سے تعبیر کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karti chidambaram moved rs 1 8cr to sr netas a c ed officials in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment