کرپشن کیس میں سابق وزیر مالیات پی چدمبرم کے بیٹے کی سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں پیشی

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم آج اپنی میڈیا کمپنی کے لئے ایف آئی پی بی بورڈ کی طرف سے کلیئرینس میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے۔ سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق مسٹر کارتی چدمبرم آج صبح تقریبا ساڑھے دس بجے سی بی آئی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں ان سے دن بھر پوچھ گچھ ہوتی رہی۔
گزشتہ 18 اگست کو سپریم کورٹ نے مسٹر کارتی چدمبرم کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ ماہ ہی سی بی آئی نے ان کو اور ان کے چار ساتھیوں کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس سے قبل مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 16 مئی کو مسٹر کارتی چدمبر کے ممبئی، دہلی، چنئی اور گڑگاؤں میں واقع 14 ٹھکانوں پر چھاپے مارکر چند دستاویزات اور ہارڈ ڈسک ضبط کئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karti chidambaram appears before cbi in corruption case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply