کانگریس کو گرونانک دیو جی کی اہمیت کا علم ہوتا تو کرتار پور آج ہندوستان میں ہوتا:وزیر اعظم

ہنومان گڑھی (راجستھان): وزیر عظم نریندر مودی نے پاکستان کو ہندوستان سے جوڑنے والی کرتار پور راہداری کے حوالے سے کہا کہ کانگریس کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ70سال پہلے ہی کرتار پور کو ہندوستان میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

یہاں7دسمبر کو ہونے والی پولنگ سے قبل ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کرتار پور اس لیے پاکستان میں ہے کیونکہ اس وقت کے کانگریسی لیڈروں کو گرو ناناک دیو جی مہاراج کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں تھا اور نہ ہی سکھوں کے جذبات انہیں عزیز تھے ۔

سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو جی مہاراج کی آخری آرامگاہ گردوارہ دربا رصاحب کرتار پور کو ہندوستان میں گورداسپور ضلع میں ڈیرہ بابا نانک زیارت گاہ سے جوڑنے کے لیے تعمیر کی جانے والی راہداری کا سنگ بنیاد گذشتہ ہفتہ رکھا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آپ کے ووٹ ہی تھے جن کی بدولت کرتار پور راہداری کا ام شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مقد ر میں کانگریس کی غلطیوں کی اصلاح کرنا ہی لکھا ہے۔ پانچ سال پہلے خبروں کی سرخیاں بدعنوانی اور گھپلوں کے بارے میں ہوتی تھیں۔

کیا آپ نے گذشتہ پانچ سال کے دوران اس قسم کی کوئی خبر دیکھی۔کسانوں اور ان کی پریشانیوں پر توجہ دیتے ہوئے انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کی حکومت کاشتکاروں کو ” بجلی بہم پہنچانے والا“ بنانا چاہتی ہے کسانوں سے کہا کہ وہ کاشتکاری کے شمسی پینیل نصب کرائیں اور کاشتکاری کے دیگر جدید ترین طریقے استعمال کریں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kartarpur is in pakistan because of then congress leaders lack of vision says modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.