کرناٹک نے تمل ناڈو کے لیے کاویری پانی جاری کیا

مانڈیا: کرناٹک اسمبلی کے فیصلے کے تحت کاویری طاس کے آرایس اور کابنی ڈیم سے تمل ناڈو کے لئے کل رات 6800 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔ سرکاری ذرائع نے تمل ناڈو کے کسانوں کے لئے آبپاشی کے کاموں کے سلسلے میں پانی چھوڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔ کرناٹک حکومت نے یہ قدم سپریم کورٹ کی پانی چھوڑنے کی وارننگ کے بعد اٹھایا ہے۔
سپریم کورٹ نے چھ اکتوبر تک روزانہ چھ ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے کی ہدایت دی تھی۔ میسور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کابنی ڈیم سے 3500 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ دریں اثنا کسان لیڈر نانجندے گوڑا کی قیادت میں کسانوں نے تمل ناڈو کے لئے پانی چھوڑے جانے سے متعلق ریاستی حکومت کے فیصلے کی مخالفت میں کرشنا راجا ساگر ڈیم کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں نے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے سلسلے میں کسانوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka shares some cauvery water in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply