کرناٹک میں جے ڈی ایس کو مالیات اور کانگریس کووزارت داخلہ

نئی دہلی: کرناٹک میں وزراءمیں قلمدانوں کی تقسیم کے حوالے سے کئی روز تک چلنے والے سخت مذاکرات کے بعد آخر کار یہ طے پایا کہ جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کو مالیات اور کانگریس کو وزار ت داخلہ دی جائے گی۔

وزارتوں کی تقسیم کے معاملہ پر د ونوں اتحادی پارٹیوں کے لیڈروں کے درمیان نئی دہلی میں گذشتہ24گھنٹے کے دوران مذاکرات کے پانچ دور ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے ، جو کہ امریکہ میں ہیں ،بذریعہ فون پارٹی لیڈروں سے اس معاملہ پر بات کی جس کے بعد معاملہ احسن طریقہ سے طے پاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka portfolios jds to get finance congress to get home in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply