کرناٹک تمل ناڈو کو روزانہ 2ہزار کیوسک پانی جاری کرے : سپریم کورٹ

نئی دہلی :(یواین آئی) سپریم کورٹ نے 7فروری سے کاویری آبی مسئلہ پر سماعت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ جسٹس دیپک مشرا ‘جسٹس امیتاوا رائے اور جسٹس اے ایم کھنویلکر پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے آبی مسئلہ پر عبوری احکام کی توسیع کرتے ہوئے کرناٹک کو ہدایت دی کہ آئندہ کے احکام تک تمل ناڈوکو روزانہ کاویری کا 2000کیوسک پانی جاری کرے۔ تاملناڈو کے وکیل شیکھر نپہاڑے نے 3ججوں کی اس بنچ پر زور دیا کہ اس معاملہ کو منطقی اختتام تک پہنچایا جائے جس کے لئے مسلسل سماعت کی جانی چاہئے۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ 7فروری سے روزانہ 3ہفتوں تک کے لئے سماعت ہوگی تاکہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے اور اپیل کی بھی حتمی سماعت کی جاسکے۔ قبل ازیں 9دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے دستوری اختیارات کوبرقرار رکھا تھا اور تمل ناڈو‘ کرناٹک اور کیرل کی جانب سے داخل کردہ اپیلوں کے حق کو بھی برقرار رکھا تھا۔ یہ اپیلیں 2007کے کاویری آبی تنازعہ کے ٹریبونل کے حتمی فیصلہ کے خلاف داخل کی گئی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka must continue to release 2000 cusecs of cauvery water a day to tamil nadu sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply