کرناٹک میں دو نائب وزیر اعلیٰ ؟ کمارا سوامی کی حلف برداری کے ساتھ ہی اعتماد کا ووٹ بھی بدھ کو؟

بنگلور:بدھ کے روز کرناٹک کے 26ویں وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف لینے والے جنتا دل سیکولر کے صوبائی صدر ایچ ڈی دیو کمار کی کابینہ میں اترپردیش کی طرح دو نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

تاہم صوبائی کانگریس کے صدر جی پرمیشور نے کہا کہ حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ بی ایس یدیو رپا کے مستعفی ہونے کے بعد گورنر واجو بھائی والا کی جانب سے کانگریس جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) اتحاد کو حکومت سازی کے لیے مدعو کیے جانے کے بعد کمارا سوامی پیر کے روز حلف لینے والے تھے لیکن چونکہ21مئی کو سابق وزیر اعظم رااجیو گاندھی کی برسی ہے اس لیے تقریب حلف برداری دو روز کے لیے موخر کر دی گئی۔ اب مسٹر کمارا سوامی بدھ کی صبح حلف لیں گے۔

20اور 13کے فارمولے کے تحت نئی کابینہ کی بھی اسی روز حلف برداری ہونا طے تھی لیکن اب بدھ کو صرف کماعرا سوامی اور سینیئر کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار حلف لیںگے جبکہ باقی کی حلف برداری اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد ہو گی۔ کابینہ میں کانگریس کے 20اور جے ڈی ایس کے13وزیر شامل ہوں گے ۔ گورنر نے انھیں15روز میں ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔

کانگریس کی حمایت سے حکومت بنانے جارہے مسٹر کمارسوامی نے کہا کہ وہ کانگریس صدر راہل گاندھی اور ترقی پسند اتحاد حکومت کی چیئرمین سونیا گاندھی کو حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کرنے دہلی جائیں گے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی ،آندھرپردیش کے وزیراعلیٰ چندربابونائیڈو ،تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور اترپردیش کے سابق وزرائاعلیٰ ملائم سنگھ، اکھلیش یادو اور مایاوتی اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka may have two deputies in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply