کرناٹک کے لوک آیکت کو دفتر میں گھس کر چھرا گھونپ دیا

بنگلور:کرناٹک کے اعلیٰ ترین انسداد بدعنوانی افسر ،لوک آیکت‘ کو اس وقت شدید زخمی حالت میں ایک اسپتال میں داخل کرنا پڑا جب ایک شخص نے ان کے دفتر کے اندر ہی ان پر چاقو کے پے درپے تین کاری وار کیے۔
موصول اطلاع کے مطابق ایک سابق ہائی کورٹ جج جسٹس پی وشوناتھ شیٹی کے ، جنہیں گذشتہ سال ہی لوک آیکت مقرر کیا گیا تھا،دفتر میں اس شخص نے ان کو چاقو گھونپ دیاجو یہ شکایت کرنے ان کے دفتر آیا تھا کہ اس کے آجروںنے اسے ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔ چاقو کے وار کھاتے ہی جسٹس شیٹی زمین پر گرپڑے ۔
یہ سارا ماجرا سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔تیجس شرما کو،جو بس کنڈکٹر ہے، گرفتار کر لیا گیا۔74سالہ جسٹس شیٹی کا ایک نجی اسپتال میں علاج چل رہا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka lokayukta stabbed in bengaluru office attacker arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment