کرناٹک میں پہلی کانگریس ۔جے ڈی ایس کابینہ کی حلف برداری

بنگلور:کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) اتحاد کی کابینہ میں بدھ کے روز توسیع کی گئی ۔وازیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیہ کی موجودگی میں گورنر وجو بھائی والا نے کابینہ کے 25ممبران اسمبلی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔

کرناٹک کابینہ میں جے ڈی ایس کے9اور کانگریس کے14ممبران اسمبلی شامل کیے گئے ہیں۔مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے واحدممبر اسمبلی این مہیش کے علاوہ واحد آزاد امیدوار کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

کرناٹک حکومت کی کابینہ میں توسیع کی خاص بات بی ایس پی کے ممبر اسمبلی کا وزیر بننا ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ اترپردیش سے باہر کسی ریاست میں بی ایس پی کا کوئی ممبر اسمبلی وزیر بنا ہے۔لیکن بدقسمتی سے حلف برداری کے فوراً دونوں پارٹیوں میں عدم اطمینان نظر آیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka gets a cabinet congress jds rebellions in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply