کرناٹک کے نو منتخب کانگریس ممبر اسمبلی سدھونیام گوڑا سڑک حادثہ میں ہلاک

بنگلور:سابق مرکزی و زیر اور کرناٹ کے نو منتخب کانگریس ممبر اسمبلی سدھو نیام گوڑا دوشنبہ کو علی الصباح اس وقت ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئے جب گوا سے بذریعہ کار اپنے پارلیمانی حلقہ جام کھنڈی واپس جارہے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولس سپرنٹنڈنٹ وامشی کمار کے مطابق 70سالہ نیام گوڑا کا ڈرائیور کار کو ایک لاری سے بچانے کی کوشش میں اسٹئیرنگ وہیل پر قابونہ رکھ سکا اور کار سڑک کی دیوار نما منڈیر سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ نیام گوڑا کی موقع پرہی موت ہوگئی۔لواحقین میں بیوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔نیام گوڑا 1991میںنرسمہا راؤ کی کابینہ میں وزیر تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka congress mla siddu nyama gowda dies in road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply