کرناٹک کے وزیر اعلیٰ نے کسانوں کا قرضہ معاف کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کر دیا

بنگلور: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے اپنا انتخابی وعدہ ہ پورا کرتے ہوئے قرضہ نہ چکا پانے والے تمام کاشتکاروں کا فصل قرضہ معاف کر دیا۔

واضح ہو کہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر کمارا سوامی قیادت والی جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) نے امداد باہمی اور قومیائے گئے بینکوں دونوں سے لیے گئے قرضے معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔لیکن اپنے انتخابی وعدے کے برعکس قرضہ معافی صرف جزوی ہے اور اس میں کئی شرائط و رکاوٹیں ہیں۔

توقع ہے کہ اس اسکیم سے 44.39لاکھ کاشتکار استفادہ کریں گے ۔ان میں سے17.32لاکھ کسانوں پر واجب الادا قرضہ 30ہزار266کروڑ روپے ہے وہ معاف کر دیا جائے گا۔ باقی27.57لاکھ کسانو ںکو جنہون نے اپنے قرضے واپس کر دیے ہیں،ان کے کھاتے میں 25ہزار روپے منتقل کر دیے جائیںگے۔

ان شرائط سے معاف کیے جانے والے قرضے کی رقم 53ہزار کروڑ سے گھٹ کر34ہزار کروڑ روپے رہ گئی۔تاہم کسانوں کے قرضے معاف کرنا کا اثر عام آدمی پر لازمی پڑے گا کیونکہ اسے چکانے کےلیے حکومت وک شراب،ایندھن اور بجلی کے نرخ بڑھانا پڑیں گے۔ کیونکہ عوام پر بوجھ ڈال کر ہی یہ قرضہ معاف کیا جا سکے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Karnataka budget loan waiver to make fuel liquor power dearer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply